: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،13اپریل(ایجنسی) شیعہ مذہبی رہنما کلب جواد، اسلامی امور کے بین الاقوامی ماہر قمر آغا اور شاہد صدیقی سمیت کئی مسلم دانشوروں نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے سعودی عرب کے کامیاب دورے کے لئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ مسٹر مودی نے حا ل
ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں انہیں وہاں کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیاتھا۔ مسلم دانشوروں نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کہا کہ مغربی ایشیا، وسطی ایشیا اور شمالی افریقہ کے لوگ خاص طور پر نوجوان طبقہ ان کی ترقی کے ایجنڈے سے کافی متاثر ہیں اور ہندوستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔